گرم دال گرنے سے کمسن لڑکا فوت

شمس آباد ۔ 18 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : شمس آباد کے موضع نرکھوڈہ میں چار سالہ لڑکا گرم دال گرنے سے جل کر فوت ہوگیا ۔ محمد خلیل پاشاہ شمس آباد سب انسپکٹر نے بتایا کہ جی اروند چار سالہ جو آنگن واڑی اسکول میں تعلیم حاصل کررہا ہے جس کی ماں کا تین سال قبل انتقال ہوگیا جس کے بعد وہ اس کے نانی کے پاس رہ رہا تھا ۔ 12 اپریل کو آنگن واڑی اسکول میں لنچ کے دوران تمام طلباء کو بٹھایا گیا تھا اس دوران اروند کھیلتے ہوئے گرم دال کے کوکر کو پیر لگایا جس سے تمام گرم دال اس کے جسم پر گر گئی جسے دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا جہاں وہ کل رات زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ شمس آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔۔