گرمی سے محفوظ رہنے احتیاطی اقدامات پر زور

مدور /27 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈاکٹر الحاج محمد توثیق احمد اسسٹنٹ سیول سرجن پرائمری ہیلت سنٹر مدور نے جاریہ موسم گرما کی بڑھتی ہوئی شدت کے تناظر میں احتیاطی تدابیر کے بارے میں بتایا کہ پی ایچ سی مدور کے تحت منڈل کے جملہ 11 مواضعات میں جاریہ موسم گرما کے دوران ضروری ادویہ کی وافر مقدار کو ہیلت سنٹر مدور پر ہمہ وقت کیلئے دستیاب رکھا گیا ہے ۔ نیز تیز دھوپ و شدید لو سے بچنے کیلئے تمام مواضعات کے سرپنچوں و ولیج سکریٹریز کے مکانوں اور کرانہ دوکانوں پر گلوکوز پاوڈر اور او آر ایس کے پیاکٹ مفت تقسیم کیلئے محفوظ رکھے گئے ہیں ۔ انہوں نے تیز دھوپ و شدید لو سے بچنے کیلئے صبح 11 بجے تا شام 4 بجے تک عوام کو گھروں سے نہ نکلنے اور ناگزیر وجوہات کے بناء نکلنے اور ناگزیر وجوہات کے بناء نکلنے چھتریوں کا استعمال کرنے کا مشورہ دیا ۔ ڈاکٹر محمد توثیق احمد نے مزید بتایا کہ موسم گرما کے دوران عام دنوں سے زیادہ کم از کم 5 تا 6 لیٹر پانی پر صحت مند انسان کو پینا چاہئے ۔ نیز سن اسٹروک سے دفاع کیلئے لیمو و نمک محلول کا زیادہ استعمال کرنا چاہئے ۔ گرما کے شدت کے باعث ہر صحت مند شخص کو پیشاب میں کمی کی شکایت عام ہوتی ہے ۔ جس کے تدارک کیلئے تازہ پانی زیادہ استعمال کرنا چاہئے ۔ ڈاکٹر محمد توثیق احمد ڈیوٹی ڈاکٹر مدور نے عوام کو جاریہ موسم گرما کی شدت سے جسمانی اعضاء کو محفوظ رکھنے کیلئے سوتی و ڈھیلے ڈھالے ملبوسات زیب تن کرنے کا عوام کو مشورہ دیا ۔