سرپورٹاون ۔ 6 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون مستقر کے ایس سی گرلز ہاسٹل کا رکن اسمبلی سرپور ٹاون کونیرو کونپا نے اچانک دورہ کیا ۔ اس موقع پر زیڈ پی ٹی سی رام نائیک اور میجر گرام پنچایت سرپنچ سید خضر حسین بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی سرپور ٹاون کونیر کونپا نے ایس سی گرلز ہاسٹل کا چانک دورہ کرتے ہوئے ہاسٹل کا تفصیلی طور پر جائزہ لیا اور ہاسٹل میں طلباء کے داخلہ اور تعلیم کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔ بعدازاں متعلقہ ( وارڈن ) اور متاثرین کو ہدایت کی کہ ہاسٹلوں میں صاف صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہئے تاکہ ہاسٹلوں میں موجود لڑکیوں کی حفاظت ہو اور بیماریوں کے آنے سے قبل احتیاطی انتظامات کرنے کی ہدایت دی اور لاپرواہی اور تساہلی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا۔