گرلز جونیر کالج جگتیال کا دورہ

جگتیال ۔ 4 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کالج کو بنیادی سہولیات سے آراستہ کرنا میری ذمہ داری ہے ، کالج میں پینے کے پانی کیلئے پیوریفائیڈ واٹر پلانٹ اور طالبات کے مستقبل کو سنوارنے کیلئے کالج میں مکمل لکچرر اسٹاف کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار رکن اسمبلی ٹی جیون ریڈی نے گرلز جونیر کالج جگتیال کا دورہ کرتے ہوئے تفصیلی معائنہ کے بعد کیا ، واضح رہے کہ گزشتہ روز کالج کے طالبات نے رکن اسمبلی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرتے ہوئے کالج کے مسائل سے واقف کرواتے ہوئے تحریری نمائندگی کی تھی جو کامیاب رہی ، کالج عدم صاف صفائی کی وجہ سے جنگل میں تبدیل ہوگیا تھا جس کی وجہ سے بیت الخلاء وغیرہ خستہ حالت میں تھے جو طالبات کیلئے مشکلات کا باعث بنے ہوئے تھے ، رکن اسمبلی کے بھائی چپرپرسن کے شوہر دیویندر ریڈی نے رکن اسمبلی کی آمد سے قبل میونسپل لیبر کے ذریعہ تمام جھاڑیوں کو کٹواتے ہوئے صاف صفائی کروا دی جس سے طالبات اور کالج اسٹاف میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی نے کالج کا معائنہ کرتے ہوئے کلاس رومس اور بیت الخلاء اور واٹر سپلائی کے انتظامات کے علاوہ پینے کے پانی وغیرہ کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ کالج کا علاقہ چیرپرسن کے وارڈ میں آتا ہے اس پر یہاں سے خصوصی توجہ دی جائیگی اور تمام بنیادی سہولتوں سے آراستہ کیا جائیگا ۔ اس موقع پر کالج میں صرف ایک ہی اٹینڈر رہنے سے صاف صفائی میں مشکلات کی شکایت کی ۔ انہوں نے DVO سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے کالج سے متصل بوائز کالج میں 5 اٹینڈر میں دو اٹینڈر کا یہاں تبادلہ کرنے کی خواہش کی اور ساتھ ہی باٹنی ،کمیسٹری، سیوکس اور تلگو لکچرر نہ ہونے سے طالبات کے تعلیمی مستقبل کو مشکلات درپیش ہونے کی شکایت پر کنٹراکٹ لکچرر کے تقرر کو عمل میں لانے کی DVO سے مطالبہ کیا ، جہاں پر اردو میڈیم کے طالبات کی تعداد تلگو میڈیم سے زیادہ ہے جہاں پر کالج پرنسپل اشوک کمار نے اردو میڈیم کے ساتھ متصعبانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے طالبات کو پرانی عمارت میں بیٹھا رہے ہیں جبکہ وہ آفس روم کیلئے ایک بڑے کمرے کا استعمال کررہے ہیں۔ یہی نہیں کالج میں 13 لاکھ روپئے مینجمنٹ فنڈ سے جس کا استعمال نہیں لارہے ہیں ۔ کالج کلاس رومس میں برقی سربراہی مسدود اور دیواریں تڑخی ہوئی خستہ حالت میں ہے کلاس رومس میں برقی سربراہی کو یقینی بنانے رکن اسمبلی نے تیقن دیا ۔ اس موقع پر چیرپرسن ٹی وجیہ لکشمی نے کالج کے تمام مسائل اور بنیادی سہولیات بلدیہ کی جانب سے انجام دینے کی بات کی اور انہوں نے کالج میں زیرتعلیم طالبات کی ستائش کی خانگی کالج سے بھی زیادہ تعداد یہاں پر زیرتعلیم ہے اس موقع پر کالج اسٹاف محمد حنیف تلنگانہ جونیر لکچرر زونل سکریٹری اور کالج لکچرر محمد عبدالرقیب لطیفی اردو لکچرر عالیہ مقصود اور کالج پرنسپل اشوک کمار ، کنٹراکٹ لکچرر محمد افتخار حسین اور سرپرست کمیٹی ، محمد مقبول چلگل نے کالج کے تمام مسائل سے واقف کروایا اس موقع پر اردو صحافیوں نے بھی کالج کے دیگر مسائل سے رکن اسمبلی کو واقف کرواتے ہوئے عاجلانہ تکمیل کا مطالبہ کیا ۔