گرلز جونئیر کالج میدک کے شاندار نتائج

میدک /13 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گرلز جونئیر کالج میدک میں امسال سال اول و دوم کے اردو میڈیم نتائج شاندار رہے ۔ اسی طرح بوائز جونئیر کالج میں بھی نتائج بہتر رہے ۔ پرنسپل گرلس وجنئیر کالج محترمہ گریجا کے مطابق سال دوم کی بی بی سی طالبہ صفیہ سلطانہ نے 887/1000 نشانات حاصل کرتے ہوئے ضلع بھر کے اردو میڈیم جونئیر کالجس میں پہلا مقام حاصل کیا ۔ اسی طرح فہیمہ کوثر کو 880 ۔ فصیحہ خاتون کو 867 نشانات حاصل ہوئے ۔کالج کی 33 طالبات میں 19 طالبات نے کامیابی حاصل کی ۔ محض انگلش لکچرر نہ ہونے سے 14 طالبات ناکام رہے ۔ نتائج کا فیصد 57 فیصد رہا ۔ مضمون واری سطح پر کامیاب طالبات میں اردو میں 98 انگلش میں 74 باٹنی میں 57 اور کیمسٹری میں 52 اور زوالوجی میں 60 میں سے 60 بھی حاصل ہوئے ۔ سال اول کے نتائج 45 فیصد رہے ۔ عائشہ تبسم کو 366/440 نشانات حاصل ہوئے جو کالج کی ٹاپر رہیں ۔ اسی طرح اسماء مبین کو 340 طہورا ندا کو 335 نشانات حاصل ہوئے ۔ بعض طالبات نے اردو میں 98 ، انگلش میں 62 باٹنی میں 51 زوالوجی میں 59 فزیکس میں 59 کیمسٹری میں 43 نشانات حاصل کئے ۔ کالج ہذا کے لکچررس ضلع ٹاپر آنے والی صفیہ سلطانہ اور کامیابی حاصل کرنے والی طالبات کو دلی مبارکباد پیش کئے ۔ لکچرر محمد عبداللہ سہیل ، ناہیدہ بیگم ، نازیہ بیگم ، نوشین بیگم اور محمد عظیم نے خوشی کا اظہار کیا ۔ اسی طرح بوائز جونئیر کالج کے نتائج بھی حوصلہ افزاء رہے ۔ سال دوم میں محمد عارف نے 779/1000 اور محمد ناظم نے 600/1000 نشانات حاصل کئے ۔ سال اول میں محمد سہیل پاشاہ ، محمد عمران نے بھی بہتر مظاہرہ کیا ۔