گرانڈ ریسلنگ چمپئن شپ راجیو تومر کی کامیابی

نئی دہلی 23 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اولمپئن راجیو تومر نے نیشنل اسپورٹس کلب آف انڈیا میں منعقدہ گرانڈ ریسلنگ چمپئن شپ میں پنجاب کے پالا پہلوان کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے ۔ ان مقابلوں میں آج جملہ 26 میچس منعقد ہوئے ۔ اس موقع پر ملک کے اولمپک انعام یافتگان جیسے سائنہ نیہوال ‘ ریسلرس سشیل کمار اور یوگیشور دت ‘ باکسرس وجیندر سنگھ اور میری کوم کو نیشنل اسپورٹس کلب آف انڈیا کی رکنیت بھی فراہم کی گئی ۔ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ ‘ وزیر اسپورٹس سربانندا سونوال اور ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر راج سنگھ نے پہلوانوں میں انعامات تقسیم کئے ۔