جمعرات , دسمبر 12 2024

گرام پنچایت چناؤ انتظامات پورے کرلیں، چناؤ کمشنر ناگی ریڈی کا بیان

کریم نگر۔/19 ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جنوری 2019 کے بعد جاری کئے جانے والے گرام پنچایت چناؤ شیڈول کے متعلق چناؤ انتظامات پورے کرلئے جائیں۔ ریاستی چناؤ کمشنر وی ناگی ریڈی نے ضلع کلکٹر کو مشورہ دیا۔ سکریٹری اشوک کمار گرام پنچایت چناؤ کے سلسلہ میں اضلاع کے کلکٹرس اور ضلع پنچایت عہدیداروں سے ویڈیو کانفرنس منعقد کرتے ہوئے مخاطب کیا۔ گرام پنچایتوں کی وارڈ واری ووٹرس لسٹ مرتب کرلینے کاپنچایت چناؤ کمشنر نے کلکٹرس کو مشورہ دیا۔رائے دہی کیلئے درکار اشیاء و سامان تیار کرلینے کی ہدایت دی۔جاریہ ماہ کی 22 تاریخ کو گرام پنچایت چناؤ سے متعلق ریٹرننگ عہدیداروں کو تربیتی پروگرام ہوں گے۔ کلکٹر سرفراز احمد نے الیکشن کمشنر کو واقف کروایا کہ کہ تاحال بیالٹ پیپرس تیار کرلئے گئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT