گرام پنچایت اوٹکور کا جائزہ اجلاس

اوٹکور /16 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گرام پنچایت اوٹکور کا ایک جائزہ اجلاس زیر صدارت سرپنچ بھاسکر منعقد ہوا۔ اس موقع پر پانی کے مسائل، ڈرینج، برقی اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت پر مباحث ہوئے اور پولیس اسٹیشن تا جامع مسجد پنچ تک سی سی روڈ کی مرمت کی متفقہ قرارداد منظور کی گئی۔ اس موقع پر سرپنچ بھاسکر نے اوٹکور کی ترقی، صاف صفائی اور پینے کے پانی کے مسائل کے حل کے لئے تمام سیاسی جماعتوں سے تعاون کی اپیل کی۔ اجلاس میں ایم پی ڈی او وجے لکشمی، نائب سرپنچ گوپال، ویلفیر پارٹی آف انڈیا کے گرام پنچایت ممبر منصور تاڑ پتڑی، فردوس بیگم کے علاوہ کے دیگر گرام پنچایت ممبران نے شرکت کی۔