گدوال۔19ستمبر ( فیکس) محمد جہانگیر پاشاہ قادری الکاظمی صدر بزم قادریہ کاظمیہ ضلع محبوب نگر کی اطلاع کے بموجب بروز ہفتہ بعد نمازعشاء بتاریخ 20ستمبر بمقام اردو بھون نلہ کنٹہ گدوال مرکزی جلسہ فیضان اولیاء و اعتراف خدمات جناب محمد محبوب پاشاہ قادری مرحوم منایا جارہا ہے جس کی سرپرستی مولانا سید شاہ کاظم پاشاہ قادری الموسوی الجیلانی کریں گے ۔ اس مقدس جلسہ کو مولانا شاہ محمد عابد حسین قادری الکاظمی مخاطب کریں گے ۔ میزبان مقررین اکرام میں مولانا خیراللہ بیگ قادری بھی مخاطب کریں گے ۔