گجویل۔13مارچ ( محمد اقبال)چیف منسٹر مسٹر چندرا شیکھر راؤ اپنے آبائی حلقہ گجویل کو ایک ماڈل سٹی میں تبدیل کرنے کیلئے متعلقہ عہدیداروں کوہدایت دی ۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے پروگرام کے مطابق کل ٹھیک 11.15 منٹ کو بذریعہ ہیلی کاپٹر حلقہ اسمبلی گجویل کے ورگل منڈل کے موضع ناچارم میں موجود سری لکشمی نرسمہا سوامی مندر درشن کے بعد بذریعہ ہیلی کاپٹر نظام آباد ضلع کے حلقہ کاماریڈی کے منڈل سدا سیوا نگر کے لئے روانہ ہوگئے ۔ بعد ازاں وہاں کے پروگراموں کی تکمیل کے بعد 2.45بجے مستقر گجویل کے موضع پیدچیڈ روڈ کے قریب بنائے گئے ہیلی پیاڈ پر اترنے کے بعد گجویل کے سرکاری ڈگری کالج میں عہدیداروں اور سیاسی قائدین کے ہمراہ ظہرانہ کرنے کے بعد بذریعہ کار تحصیل آفس منڈل پریشد آفس اور ملک چلنگ سنٹر سے ہوتے ہوئے سرکاری دواخانہ کا معائنہ کیا ‘ بعد ازاں وہاں سے سیدھا دفتر کی ایس سی کالونی کے قریب موجود تالاب کا معائنہ کیا اور عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ مشن کاکتیہ اسکیم کے تحت تالاب کی مرمت کے کاموں کا فوری آغاز کریں اور ایس سی کالونی میں مختص بے گھر افراد کو تعمیر امکنہ کیلئے پٹہ جات تقسیم کیں اور سرکاری ڈگری کالج پہنچ کر عہدیداروں کی جانب سے منعقدہ ایک خصوصی جائزہ اجلاس میں وزیراعلیٰ مسٹر چندر شیکھر ؤا ‘ وزیر بھاری آبپاشی مسٹر ہریش راؤ ‘ ڈپٹی انسپکٹر محترمہ پدما دیویندر ریڈی اور رکن پارلیمان میدک کے پربھاکر ریڈی کے ہمراہ جائزہ اجلاس میں شرکت کی ۔ اس جائزہ اجلاس میں ضلعی سطح کے محکمہ جاتی عہدیداروں کے بشمول ریاستی سطح کے اعلیٰ عہدیدار موجود تھے ۔ اس کے علاوہ اس جائزہ اجلاس میں شہ نشین پر ضلع کلکٹر راہول بوجا ‘ ڈپٹی کلکٹر مسٹر شرت ‘ گجویل ایریا ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (GADA) عہدیدار مسٹر ہنمنت راؤ بھی موجود تھے ۔اس جائزہ اجلاس میں گجویل ہمہ جہتی ترقی کیلئے کم از کم 20سے بھی زیادہ کاموں کی تکمیل کیلئے عہدیداروں سے مشاورت کرتے ہوئے منظوری دی ۔ مستقر گجویل کی پنچایت درج دفتر کی جگہ پر رعیتو بازار کی تعمیر اور ملک چیکنگ سنٹر کی جگہ پر وسیع ترپیمانے پر آڈیٹوریم کا قیام اور میونسپل کامپلکس کے علاوہ میونسپل دفتر کی تعمیر ‘ محکمہ آبرسانی دفتر کا قیام اور مستقر میں خصوصی پارکنگ زون ‘ پولیس کامپلکس ‘ شادی خانہ ‘ کمیلا ‘ پارک اور مستقر گجویل میں محکمہ برقی کی ڈیویژن آفس کا قیام جرنلسٹوں کیلئے تعمیرامکنہ اس کے علاوہ فی الحال موجود ایم پی ڈی او آفس پر رورل پولیس اسٹیشن کا قیام کے علاوہ سنگاپور روڈ پر موجود 10ایکڑ زمین پر کم از کم 2500تعمیر امکنہ کی تعمیر کا منصوبہ ‘ جس کو بے گھر افراد میں تقسیم کرنے کے اقدامات اور فی الحال 50بستر والے سرکاری دواخانے کو 100بستر میں تبدیل کرنے کے علاوہ ہائی رسک دواخانہ کے عملہ کا تعین اور نامہ نگار ’’سیاست ‘‘ گجویل محمد اقبال نے مستقر گجویل میں اقبال مینار بنانے کو وزیراعلیٰ چندر شیکھر راؤ سے مطالبہ کیا ۔ جائزہ اجلاس کل شام 6.15بجے شام شروع ہوا اور رات دیر گئے 10.50بجے شب ختم ہوا ۔ بعد ازاں چیف منسٹر نے بذریعہ کار حیدرآباد کیلئے روانہ ہوگئے ۔اس پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے ضلعی عہدیدار گذشتہ دو تین دن سے کاموں میں مصروف تھے اور پولیس کی جانب سے پولیس کے علاوہ نیم فوجی دستوں کا جگہ جگہ بندوبست رہا اور کے سی آر کے گجویل میں دورہ کے دوران پولیس نے ٹریفک کو تھوڑی دیر تک حدبندی کی ۔