گجویل ۔ یکم ۔ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر گجویل کے پٹیل واڑی میں مقیم ایک کسان نے خودکشی کرلی ۔ تفصیلات کے بموجب مستقر گجویل کا رہنے والا 45 سالہ کے پدما ریڈی جو کہ اپنے دو ایکڑ کھیت میں گزشتہ پندرہ برسوں سے کاشت کیا کرتا تھا مگر دو تین سالوں سے زرعی کاموں میں مسلسل نقصان ہونے کی بناء کافی مقروض ہوگیا تھا علاوہ ازیں گزشتہ چند دنوں سے گھریلو جھگڑے ہوا کرتے تھے اس کے علاوہ قرض داروں کی مسلسل ہراسانی اور زرعی کام میں نقصان ہونے کی بناء وہ اپنے ہی گھر میں جراثیم کش زہر کا استعمال کر لیا جس کو افراد حاندان نے سرکاری دواخانہ گجویل منتقل کردیا ۔ ڈاکٹروں نے ابتدائی علاج کے بعد پدما ریڈی کی حالت بگڑ جانے کی وجہ سے گاندھی ہاسپٹل منتقل کردیا ۔ مگر وہ دوران علاج جانبر نہ ہوسکا ۔ متوفی کے پسماندگان میں بیوہ لکشمی کے علاوہ دو لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہے ۔ سب انسپکٹر گجویل مسٹرسوامی نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج رجسٹر کر کے مصروف تحقیقات ہے ۔