گجویل میں سڑک حادثہ، دو افراد ہلاک

گجویل ۔ 6 ۔ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوم) حلقہ اسمبلی گجویل کے ملگ منڈل کے قریب راجیو راہداری پر پیش آئے ایک المناک سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے بموجب ضلع کریم نگر کے سارنگا پور منڈل کے موضع رچی پلی کے رہنے والے 48 سالہ گنگا درجم اور اس کی بیوی لکشمی کے علاوہ حلقہ دھرما پوری کا ساکن ستیم اور اُبیٹا چرن اور 22 سالہ ونو ، کل اپنے رشتے دار راجیش جو کہ سنگا پور سے آرہا تھا اس کو لینے کی خاطر بذریعہ کار شہر حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پہونچ کر رمیش کو لیکر واپس اپنے گھر جانے کے د وران آج صبح کے اولین ساعتوں میں جب ان کی کار موضع ونٹی مائیڈی پٹرول پمپ کے قریب روک کر اپنا چہرہ دھو رہا تھا کہ ان کی ٹھہری ہوئی کار کو موضع ونٹی مامیڈی مارکٹ بارڈر سے ترکاری لیکر شہر حیدرآباد جانے والی ڈی سی ایم ویان جو کہ تیز رفتار میں تھی اچانک توازن کھوکر ٹھہری ہوئی کار سے ٹکراجانے کے سبب کار میں سوار اے ونود اور گنگا درجم برسر موقع ہلاک ہوگئے جبکہ گنگا درجم کی بیوی لکشمی شدید زخمی ہوگئی تھی ۔ گاندھی ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ۔ سب انسپکٹر ملگ نے جائے حادثہ کا معائنہ کرنے کے بعد نعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم سرکاری دواخانہ گجویل منتقل کر کے ایک مقدمہ درج رجسٹر کر کے مصروف تحقیقات ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈی سی ایم ویان کا تعلق موضع ونٹی مامیڈی سے ہے اور ڈرائیور مفرور بتایا جاتا ہے۔