گجویل میں بہیمانہ قتل کی واردات

گجویل۔7اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) علاقہ گجویل کے حدود میں ایک شخص کو نامعلوم افراد نے نہایت ہی بے دردی سے قتل کرڈالا ۔ تفصیلات کے بموجب حلقہ اسمبلی گجویل کے دولت آباد منڈل کے موضع گوڑ گوپلی کا رہنے والا 39سالہ غیر شادی شدہ سنجیوا جو کہ محنت مزدوری کر کے اپنی زندگی گذربسر کرتا تھا کی نعش آج صبح کی اولین ساعتوں میں اس کے گھر کے سامنے پائی جس کو نامعلوم افراد نے حالت نیند میں نہایت بے دردی سے گلاکاٹ کر قتل کرڈالا۔ بتایا جاتا ہے کہ گدشتہ ایک ہفتہ سے متوفی سنجیوا اور اس کے بڑے بھائی کے بیٹے بھکشاپتی میں راشن چاول جو کہ بھکشا پتی کے راشن کارڈ سے ارزاں فروشی کی دوکان سے سنجیو نے حاصل کرلیا تھا اور اسی معاملہ میں متوفی سنجیوا اور بھکشاپتی میں روزانہ بحث و تکرار چل رہی تھی ۔ چنانچہ اس قتل کی خبر پاتے ہی توگٹہ سرکل انسپکٹر وینکٹیا اور دولت آباد سب انسپکٹر پرشوتم نے شک و شبہ کی بنیاد پر بھکشا پتی کو حراست میں لے لیا اور ایک مقدمہ درج کر کے بعد پنچنامہ نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم سرکاری دواخانہ گجویل منتقل کر کے مصروف تحقیقات ہے ۔