گجویل۔/2ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) برقی شاک لگنے کے سبب ایک کسان فوت ہوگیا۔ تفصیلات کے بموجب دوباک منڈل کے موضع چیلا پور کا رہنے والا 36سالہ باپو ریڈی جوکہ زرعی کام کیا کرتا تھا آج صبح پانی کچا توال کپڑے سکھانے کے تار پر ڈال رہا تھا کہ اس تار میں برقی رو آجانے پر باپو ریڈی برقی شاک سے شدید جھلس گیا۔ جس کو افراد خاندان نے دواخانہ منتقل کیا لیکن وہ راستے میں جانبر نہ ہوسکا۔ سب انسپکٹر دوباک مسٹر ہری پرساد نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج رجسٹر کرکے پنچنامہ کے بعد نعش بغرض پوسٹ مارٹم سرکاری دواخانہ منتقل کردی۔ متوفی باپو ریڈی کے پسماندگان میں بیوہ شوبھا کے علاوہ دو لڑکے شامل ہیں۔