گجویل میں ایس ایس سی کوسچن بنک مفت دستیاب

گجویل ۔ 13 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) عابد علی خان ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیراہتمام ہر سال کی طرح خصوصی طور پر بدلے ہوئے ایس ایس سی نصاب کے مطابق ماہرین تعلیم کی زیرنگرانی میں گزشتہ کئی برسوں سے دسویں جماعت میں زیرتعلیم طلبہ و طالبات کو اعلی سے اعلی نشانات سے ہمکنار بنانے کی غرض سے ایس ایس سی کوسچن بنک اردو ، انگلش کے علاوہ تلگو زبان میں اشاعت کر کے ذمہ داران روزنامہ سیاست کی جانب سے مفت فراہم کی جارہی ہے ۔ ہمیشہ کی طرح جاریہ سال بھی بالخصوص مسلم طلباء و طالبات جو کہ جاریہ سال دسویں جماعت میں زیرتعلیم ہے ایس ایس سی کوسچن بنک اردو ، تلگو اور انگریزی میں مفت تقسیم کی جارہی ہے ۔ چنانچہ اس ضمن میں مستقر گجویل میں موجود تنویر خان مدینہ اسلامی بُک سنٹر نزد مدینہ مسجد مین روڈ گجویل اور شیخ مسعود کسان الکٹریکل اسٹور گاندھی روڈ کے علاوہ محمد اقبال نامہ نگار روزنامہ سیاست گجویل مکان نمبر 4-174 سے گجویل ، جگدیو پور ، توپران منڈل کے زیرتعلیم دسویں جماعت میں زیرتعلیم اردو میلایم طلبہ و طالبات اپنے اپنے اسکولوں کے ہیڈماسٹر کا لیٹر اور بونا فائیڈ صداقتنامہ دے کر سیاست کوسچن بنک مفت حاصل کرسکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9133651801 پر بھی ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔