گجویل میں انڈین گیس کی مصنوعی قلت

گجویل /25 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر گجویل میں موجود انڈین گیس ایجنسی کے ذمہ داران نے گذشتہ دو ماہ سے انڈین گیس صارفین کو گیس کی قلت کو بہانہ بتاتے ہوئے مصنوعی قلت پیدا کرکے گیس صارفین کو پریشان کر رہے ہیں ۔ مستقر گجویل کے علاوہ اطراف و اکناف کے کم از کم دس دیہی عوام گذشتہ دو ماہ سے انڈین گیس ایجنسی کے چکر لگا رہے ہیں ۔ جبکہ گنیش ایجنسی میں موجود کا کہنا ہے کہ منیجر سے ربط پیدا کریں مگر ایجنسی میں منیجر دستیاب نہیں رہتا فون پر ربط پیدا کرنے پر فون سوئف آف بتاتا ۔ اگر منیجر دستیاب ہیں تو صارفین کو آج کل کا بہانہ بناکر ٹال دینا اپنا حربہ بنالیا ہے ۔ جبکہ مستقر گجویل میں موجود دوسرے ایجنسی کے صارفین کو ہروقت گیس دستیاب ہو رہی ہے ۔ اس مسئلہ کو لیکر انڈین گیس صارفین نامہ نگار سیاست گجویل محمد اقبال سے آگہی کروانے پر نامہ نگار سیاست نے مستقر گجویل میں موجود شیشما گیس ایجنسی کے منیجر مسٹر رام لنگیشور راؤ سے ملاقات کرتے ہوئے اس گیس کی قلت کے بارے میں دریافت کرنے پر انہوں نے بتایا کہ شہر چیرلاپلی اور تماپور میں موجود انڈین گیس پلانٹ میں خرابی کے باعث گیس دستیاب نہیں ہو رہی ہے ۔ فی الحال تماپور پلانٹ کی درستگی ہوچکی ہے جبکہ اس پلانٹ سے دونوں شہروں کو ہی روزانہ تین سو لاری گیس سربراہ کیا جارہا ہے اور عنقریب چیرلاپلی پلانٹ کی بھی درستگی ہونے پر گیس سربراہ کی جائے گی ۔ جبکہ گجویل پر سے ہی انڈین گیس کے لاریاں دور دراز مقامات توپران ، میدک ، بانسواڑہ ، یلاریڈی ، بچکنڈہ ، گوپال پیٹ کے علاوہ دیگر مقامات پر موجود انڈین گیس ایجنسیوں کو برابر گیس سربراہ ہوتا دیکھا گیا ۔ جبکہ گجویل انڈین گیس کے منیجر کی بات درست ہے یا جھوٹ عوام میں فکر ہے ۔