گجویل 21 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)میجر گرام پنچایت گجویل 20 وارڈس میں تلگودیشم ٹی آر ایس کیعلاوہ کانگریس پارٹی اپنے اپے امیدواروں کے ناموں کو قطعتی دیتے ہوئے بی فارم بھی جاری کردیا ہے۔ انتخابات کی تیاریوں پر نمائندہ سیاست گجویل محمد اقباجل نے میونسپلٹی انچارج مسٹر سنتوش کمار سے آج ملاقات کرنے پر انہوں نے بتایا کہ گجویل میونسپلٹی میں جملہ 222 امیدواروں نے اپنے پرچہ نامزدگیاں داخل کی تھی بعد جانچ اور دستبرداری کے بعد فی الحال 92 امیدوار میدان میں ہے جن میں گجویلٹ بلدیہ کے 20 وارڈس میں ٹی آر ایس ،تلگودیشم کے علاوہ کانگریس پارٹی امیدوار نے اپنی اپنی پارٹیوں کے پرچم تلے مقابلہ کررہے ہیں۔ مابقای 30 امیدوار جن میں مختلف پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے باغی امیدواروں کے علاوہ آزاد امیدوار شامل ہے۔ مسٹر سنتوش کمار نے بتایا کہ پارٹی ٹکٹوں پر مقابلہ کرنے والے امیدواروں کو ان کے پارٹی کے نشان الاٹ کرنے کے علاوہ آزاد امیدواری کو تھا کے مطابق اپنے اپنے نشانات الاٹ کردیئے گئے ہیں۔
انہو ںنے بتایاکہ تمام امیداور ایکشن کوڈ کے مطابق یعنی ضابطہ اخلاق کے دائرے میں رہ کر اپنی اپنی جیت کی مہم چلائیں بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔مسٹر سنتوش کمار نے بتایا کہ متعلقہ الیکشن عہدیدار اپنے اپنے کاموں میں مصروف ہے اور 30 مارچ سے قبل یعنی 28 مارچ تک مکمل تیاری ہوجائے گی اور 30 مارچ کو گجویل نو بلدیہ میں جو کہ موضع پرگنا پور مٹراج پلی،درج ریڈی پلی،سنگا پور کے علاوہ موضع سنگوپلی کو ضم کرتے ہوئے 20 وارڈس میں تقسیم کیا گیا ہی جس میں کل ملا کر رائے دہند شامل ہے جس میں مرد سے زیادہ خواتین رائے دہندوں کی تعداد ہے۔ انہوں نے گجویل پرگنا پور میں واقع بلدی حدود کے رائے دہندوں سے اپیل کی کہ وہ آزادانہ طور پر 30 مارچ 7 بجے دن تا 5 بجے شام تک اپنے اپے پولنگ بوتھ پر جاکر ووٹ کا استعمال کرسکتے ہیں۔ مسٹر سنتوش کمار نے بتایا کہ اطراف و اکناف کے ووٹرس جو کہ بلدیہ گجویل میں بتائے گئے ہیں ۔