گجویل سرکاری ڈگری کالج میں داخلوں کا آغاز

گجویل۔ 4 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر گجویل میں موجود سرکاری ڈگری کالج میں پہلے سال کے لئے داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ یہ بات گورنمنٹ ڈگری کالج گجویل پرنسپل مسٹر وینکٹیشور راؤ نے نامہ نگار سیاست گجویل محمد اقبال کو ایک ملاقات میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ سال برائے 2015-16ء کیلئے کورسیس بی اے، بی کام کے علاوہ بی ایس سی پہلے سال میں داخلہ لینے والے خواہش مند طلبہ گورنمنٹ ڈگری کالج سے رجوع ہوکر متعلقہ کاؤنٹر پر مزید تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔