گجویل۔/2ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر گجویل کی مین سڑکوں پر دن بہ دن بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل کو باقاعدہ بنانے کے سخت اقدامات کرنے کے علاوہ ٹریفک میں خلل پیدا کرنے والی موٹر گاڑیوں اور جگہ جگہ ٹھہرے ہوئے آٹوز کے مالکین کو آج گجویل سرکل انسپکٹر مسٹر جارج نے سڑکوں کا معائنہ کرنے کے بعد انتباہ دیا۔ وہ آج صبح سے ہی مستقر گجویل کی مین سڑک، بڑا بازار کے علاوہ اندرا پارک اور امبیڈکر چوراہا پر ٹریفک نظم کو برقرار رکھنے کیلئے موٹر گاڑیوں کے مالکین کو ہدایت دی۔ بعد ازاں اس ٹریفک کے مسئلہ سے نمٹنے کیلئے مستقر کے پولیس اسٹیشن میں آٹو ڈرائیورس کو طلب کیا اور ٹریفک میں خلل نہ کرنے کی ہدایت دی۔ بصورت دیگر ان کے خلاف جرمانہ عائد کرنے کی بات کہی۔