گجرات ہائی کورٹ نے بابو بجرنگی کے متعلق جیل حکام سے رپورٹ طلب کی

احمد آباد:گجرات ہائیکورٹ نے سابرمتی سنٹرجیل سپریڈنٹ کو ہدایت دی کہ وہ سابق بجرنگ دل لیڈر بابو بجرنگی کس طرح جیل میں زندگی گذار رہے ہیں اس پر ایک رپورٹ پیش کرے۔

جسٹس ہرش دیوانی اور اے ایس صوفیہ پر مشتمل ڈویثرن بنچ نے بجرنگی کی درخواست ضمانت کی سنوائی کے دوران یہ ہدایت جاری کی۔

عدالت نے پیر کے روز ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ سال 2002ء کو پیش ائے نرودپاٹیہ قتل عام کیس میں موت تک عمر قید کی سنائی گئی سزاء کامجرم بجرنگی کس طرح زندگی گذار رہا ہے اس پر رپورٹ پیش کی جائے ۔

بجرنگی انکھوں سے کم دیکھائی دینے اور ایک کان سے بہرہ ہوجانے کا حوالہ دیتے ہوئے عدالت سے متواتر ضمانت سے درخواست پیش کررہا ہے۔اس کے جواب میں عدالت نے جیل سپریڈنٹ سے پوچھا کہ اگر بجرنگی آندھا اور بہرہ ہوگیا ہے تو اس کی دیکھ بھال کون کررہا ہے اور وہ کس طرح روزمرہ کے کام کرپارہا ہے۔

اپنے دعوے کی تائیدکے لئے بجرنگی نے عدالت میں سرکاری اسپتال کا ایک صدقت نامہ بھی عدالت میں پیش کیا۔سال 2012میں اسے سنائی سزا کے بعد سے بجرنگی اپنی صحت کا حوالہ دیکر متعدد مرتبہ ضمانت حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

ایک خصوصی عدالت نے سال 2012 نرودا پاٹیہ قتل عام جس میں 97لوگوں کا قتل کیاگیا تھا کیس میں بجرنگی کو اس کی موت تک عمر قید کی سزاء سنائی تھی۔

اسی عدات نے سابق وزیر مایا کوٹنانی کو 28سال قید کی سزاء سنائی ہے۔ مذکور ہ عدالت کی اسی بنچ میں31لوگوں جنہیں عدالت نے سزاء سنائی ہے ایک درخواست پیش کرتے ہوئے ایس ائی ٹی عدالت کے احکامات کو کئے گئے چیلنج کی بھی سنوائی کی جارہی ہے۔