٭٭گجرات میں73 کروڑ پتی امیدواروں نے انتخابی مقابلے میںحصہ لیا تھا اور ان میں کامیاب 26 امیدواروں کے منجملہ 21 امیدوار کامیاب ہوئے ہیںاور ان سب کا تعلق بی جے پی سے ہے۔ گجرات کے 80.76 فیصد امیدوار وں کے اثاثے جات ایک کروڑ سے لیکر 80 کروڑ کے درمیان ہے۔ ان میں نریندر مودی ،ایل کے اڈوانی اور فلم اداکار پریش راول کے علاوہ سی آر پاٹل و دیگر شامل ہیں۔ بالی ووڈ اداکار پریش راول احمد آباد (ایسٹ ) سے بی جے پی ٹکٹ پر کامیاب ہوئے ہیں۔ ان کے منقولہ و غیر منقولہ اثاثہ جات 79.52 کروڑ روپئے بتائے گئے ہیں۔