احمدآباد ، 23 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) گجرات میں نئی بی جے پی حکومت وجئے روپانی کی قیادت میں 26 ڈسمبر کو حلف لے گی، پارٹی نے آج یہ بات کہی۔ ریاستی بی جے پی قائدین نے گورنر او پی کوہلی سے آج ملاقات کی اور تشکیل حکومت کا دعویٰ پیش کیا۔ پارٹی کو 182 رکنی اسمبلی کیلئے انتخابات میں99 نشستوں کے ساتھ سادہ اکثریت حاصل ہوئی ہے۔ کانگریس نے 77 نشستیں جیتے ہیں۔