نظام آباد رکن اسمبلی باجی ریڈی گوردھن اور ایم پی کویتا کا اظہار تشکر
نظام آباد:22؍ ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو کے آرمور دورہ کے موقع پر گتپا لفٹ ایریگیشن کے ذریعہ ماکلور منڈل کے 8 دیہاتوں کو اور جکران پلی منڈل کے 5 دیہاتوں کو آبی سہولتیں فراہم کرنے کا اعلان کیا تھااور اس خصوص میں رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی اور رکن اسمبلی نظام آباد رورل باجی ریڈی گوردھن نمائندگی کی تھی ۔ جس پر چیف منسٹر نے ماکلور اور جکران پلی منڈل کے عوام کو آبی سہولتیں فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جس کے تحت چیف منسٹر نے جی او نمبر 705 کی اجرائی کرتے ہوئے ان 13 مواضعات کو آبی سہولتوں کے فراہم کیلئے 23.80 کروڑ روپئے منظور کرتے ہوئے کاموں کو فوری شروع کرنے کی ہدایت دی۔ اس پراجیکٹ گتپا لفٹ ایریگیشین کا آغاز آنجہانی چیف منسٹر وائی ایس راج شیکھرریڈی کے دور حکومت میں کیا گیا تھا اور اس پراجیکٹ کے تحت نندی پیٹ ، بالکنڈہ، ماکلور، ویلپور، جکران پلی ، منڈلوں کے 55مواضعات کے 38 ہزار 967 ایکر اراضی کوسیراب کا پانی فراہم کیا جارہا ہے ۔ٹی آرایس اقتدار میں آنے کے بعد ماکلور، جکران پلی منڈلوںکے 13 دیہاتوں کو خصوصی پائپ لائن کے ذریعہ پانی فراہم کرنے کیلئے ارکان اسمبلی نے چیف منسٹر چندر شیکھر رائو سے نمائندگی کی تھی ۔ اور اس کی عمل آوری سے 2418.82 ایکر کو پانی سیراب ہوگا۔ چیف منسٹر نے جی او جاری کرتے ہوئے 23 کروڑ80 لاکھ روپئے منظور کرنے پر رکن اسمبلی نظام آباد رورل باجی ریڈی گوردھن ، رکن پارلیمنٹ کے کویتا نے وزیر آبپاشی مسٹر ہریش رائو کو مبارکباد پیش کی اور اظہار تشکر کیا۔ مسٹر باجی ریڈی گوردھن نے کہا کہ کسانوں کو راحت پہونچانے کی غرض سے ہی چیف منسٹر نے یہ اقدام کیا ہے ۔