کیپ ٹاؤن۔31 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) ویسٹ انڈیز کے سابق کھلاڑی اوٹس گبسن جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر ہو گئے ہیں۔ انہیں رسل ڈومنگوکی جگہ ذمہ داری دی گئی ہے۔اوٹس گبسن ان دنوں بطور بولنگ کوچ انگلش ٹیم کے ساتھ ہیں اور ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹسٹ سیریز ختم ہونے کے فوراً بعد جنوبی افریقی ٹیم میں شامل ہوجائیں گے۔ کرکٹ جنوبی افریقہ کے مطابق گیری کرسٹن کی سربراہی میں قائم پانچ رکنی پینل نے اوٹس گبسن کا انتخاب کیاہے۔ اوٹس گبسن کا خیال ہے کہ جنوبی افریقی ٹیم کا کوچ مقرر ہونا ان کیلئے بڑے اعزاز کی بات ہے۔
28 رکنی جونیئر خواتین ہاکی کور گروپ کا اعلان
نئی دہلی۔31 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) ہاکی انڈیا (ایچ آئی) نے آسٹریلیا ہاکی لیگ کی تیاریوں کے پیش نظر بھوپال میں قومی کیمپ کے لئے 28 رکنی جونیئر خواتین ہاکی کور گروپ کا اعلان کردیا۔کور گروپ کے لئے منتخب کئے گئے ممکنہ کھلاڑیوں کو ہندوستانی خاتون جونیئر ہاکی ٹیم کے کوچ بلجیت سنگھ سینی ٹریننگ دیں گے ۔ تمام خاتون کھلاڑی تین ستمبر تک سائی کے کیمپ میں پہنچیں گی جہاں وہ 20 دنوں تک پریکٹس کریں گی۔ہاکی انڈیا کے ہائی پرفارمنس ڈائرکٹر ڈیوڈ جان نے کافی تجزیہ کے بعد کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے ۔ ایچ آئی نے اپنے بیان میں کہا کہ اس گروپ میں منتخب کی گئی تمام کھلاڑیوں کو ساتویں ہاکی انڈیا نیشنل ہاکی چیمپئن شپ میں کارکردگی کی بنیاد پر منتخب کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس کور گروپ کا انتخاب 2020 جونیئر ویمنس ورلڈ کپ کو ذہن میں رکھ کر کیا گیا ہے ۔