گاڑیوں کی تنقیح

کوبیر(ضلع عادل آباد) ۔3اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوبیر منڈل کے پولیس اسٹیشن میں اے ایس آئی بابو نے سیاست رپورٹر کو بتایا کہ کوبیر مستقر ویویک چوراستہ پر سب انسپکٹر رمیش پولیس جوانوں کے ہمراہ گاڑیوں کی تنقیح کرتے ہوئے گاڑی راں افراد سے کاغذات طلب کئے ‘لائسنس نہ رکھنے والوں پر جرمانہ عائد کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ضروری کاغذات رکھا کریں ۔ قانونی کارروائی کی جائے گی اور تاکید کی کہ تیز رفتار گاڑی نہ چلائیں جس سے حادثات کا شکار بنتے ہیں ۔ کوبیر سے بھینسہ روڈ توسیع کا تعمیری کام چل رہا ہے ۔ ذراعی سی بھی غلطی جان کا خطرہ ہوسکتی ہے ۔ کوبیر مستقر جیپ راں اور آٹو راں ڈرائیور کو ہدایت دی کہ ساتھ میں ضروری کاغذات رکھیں ۔ ضرورت سے زیادہ مسافرین کو نہ بٹھائیں۔ پولیس تنقیح کے دوران ضروری کاغذات پیش نہ کرنے پر کارروائی کا انتباہ دیا ۔