گاڑیوں کی تنقیح اور جرمانے

یلاریڈی ۔ یکم ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل لنگم پیٹ مستقر پر نلامڈگوڑ چوراستہ کے پاس ٹرینی سب انسپکٹر مسٹر راجو نے گاڑیوں کی تنقیح کرتے ہوئے مختلف گاڑیوں کے لائیسنس ، رجسٹریشن کاغذات نہ ہونے پر ان پر جرمانہ عائد کیا۔ اس موقع پر تربیت پارہے سب انسپکٹران میں سریش ، گوریشور ، کانسٹبل کرتی اور عملہ موجود تھا ۔ منڈل گندھاری مستقر پر بھی سب انسپکٹر مسرٹ روی کمار نے گاڑیوں کی تنقیح کرتے ہوئے جرمانے عائد کئے ۔ ضرورت سے زائد مسافرین کو لیجارہے آٹو ، جیب گاڑیوں پر جرمانہ عائد کیا اور لائیسنس ، آر سی بک نہ رکھنے والے گاڑی مالکان پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے تین ہزار روپئے وصول کئے ۔