گاندھی ہاسپٹل کے بیت الخلاء میں نومولود کی نعش برآمد

حیدرآباد 26 اکٹوبر (سیاست نیوز) گاندھی ہاسپتال کے بیت الخلاء میں ایک دن کی نومولود لڑکی کی نعش دستیاب ہونے پر دواخانہ میں سنسنی پھیل گئی ۔ چلکل گوڑہ پولیس کے بموجب آج صبح دواخانہ میں نومولود کی نعش دستیاب ہونے پر پولیس کو اطلاع دی گئی اور اس نومولود کی نعش کو گاندھی ہسپتال کے مردہ خانہ منتقل کیا گیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔ بتایاجاتا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے اس سلسلہ میں تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔