گانجہ کے کاروبار میں ملوث طالب علم گرفتار

حیدرآباد  /30 مئی ( سیاست نیوز ) شہر میں گانجہ کے کاروبار میں ملوث ایک طالب علم کو کمشنر ٹاسک فورس نے منگل ہاٹ پولیس کی مدد سے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 21 سالہ ابھیشیک سنگھ ساکن منگل ہاٹ اپنے ساتھی گوپال سنگھ کی مدد سے گانجہ کا کاروبار کرنا شروع کیا ۔ ابھیشیک سنگھ اور گوپال سنگھ آپس میں رشتہ دار ہیں اور گانجیہ کی امسگلنگ اور اس کی فروخت کرنے پر گوپال سنگھ نے معقول کمیشن کا وعدہ کیا تھا ۔ ابھیشیک 8 ہزار روپئے میں دو کیلو گانجہ خریدیر اسے دوگنی قیمت میں فروخت کیا کرتا تھا اور پولیس نے اس بات کی اطلاع ملنے پر ابھیشک سنگھ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 4.5 کیلو گانجہ برآمد کرتے ہوئے اسے منگل ہاٹ پولیس کے حوالے کردیا ۔