حیدرآباد ۔ /4 اکٹوبر (سیاست نیوز) شہر میں گانجہ کی اسمگلنگ میں ملوث 8 رکنی ٹولی کو کمشنر ٹاسک فورس ایسٹ زون ٹیم نے گرفتار کرلیا ۔ افضل گنج پولیس اور ٹاسک فورس کی مشترکہ کارروائی میں 50 سالہ خاتون اسلاوت بجی متوطن ضلع کھمم اپنے دیگر ساتھیوں بشمول آر ٹی سی بس ڈرائیور کی مدد سے بڑے پیمانے پر گانجہ کی اسمگلنگ میں ملوث ہے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس ٹاسک فورس مسٹر این کوٹی ریڈی نے بتایا کہ بوجی گزشتہ چند عرصہ سے وشاکھاپٹنم مشرقی گوداوری اور اڑیسہ کے ملکن گیری علاقوں سے بھاری مقدار میں گانجہ حاصل کرنے کے بعد اسے بذریعہ آر ٹی سی بس حیدرآباد منتقل کرتے ہوئے منگل ہاٹ کے مقامی ایجنٹس کی مدد سے انہیں فروخت کررہی تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ ہزار روپئے فی کیلو گانجہ حاصل کرنے کے بعد وہ آر ٹی سی بس ڈرائیور سی اپا راؤ کی مدد سے مقامی گانجہ ڈیلرس این شنکر سنگھ ، وکاس سنگھ اور دیگر کی مدد سے اپنا کاروبار چلایا کرتی تھی ۔ تین دن قبل مشرقی گوداوری سے واسو ، رگھو رام ، پوٹنا اور گوپی سے 12 کیلو گانجہ حاصل کرنے کے بعد اسے بذریعہ آر ٹی سی بس شہر منتقل کیا تھا جس کی اطلاع ملنے پر افضل گنج پولیس اور ٹاسک فورس نے اسے املی بن بس اسٹیشن میں اسے گرفتار کرلیا ۔ ٹاسک فورس نے بجی کے 7 ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا ۔ ان کے قبضے سے 12 کیلو گانجہ ، 10 ہزار روپئے نقد رقم اور موبائیل فون برآمد کرلئے ۔