حیدرآباد ۔ /26 ڈسمبر (سیاست نیوز) گانجہ کی اسمگلنگ میں ملوث ایک خاتون کو ٹاسک فورس ایسٹ زون ٹیم نے گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے گانجہ برآمد کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 46 سالہ کے پاروتماں جس کا تعلق آندھراپردیش کے ویزاگ علاقہ سے ہے اسے سابق میں نکہ پلی ، چنتاپلی اور کویورو پولیس نے گانجہ کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا ۔ پاروتماں جو پیشہ سے قلی ہے ذرائع آمدنی نہ ہونے کے سبب اس نے حیدرآباد میں گانجہ کی اسمگلنگ شروع کی ۔ چند دن قبل مذکورہ خاتون نے ہینڈبیاگ میں 14 کیلو گانجہ ویزاگ چنتاپلی سے شہر منتقل کیا اور خواہشمند افراد کو حوالے کرنے کی کوشش کررہی تھی کہ ٹاسک فورس پولیس نے اسے مہاتما گاندھی بس اسٹیشن پر گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے گانجہ برآمد کرلیا ۔ پولیس تحقیقات میں یہ معلوم ہوا ہے کہ پاروتماں نے سابق میں دھول پیٹ کے افراد کو 5000 روپئے فی کیلو گانجہ فروخت کیا تھا ۔ گرفتار خاتون کو ضبط شدہ گانجہ کے ساتھ پولیس اسٹیشن افضل گنج کے حوالے کردیا ۔