گانجہ منتقل کرنے والی ٹولی گرفتار

نظام آباد :27 ؍ اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گانجہ منتقل کرنے والی ایک ٹولی کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 175 کیلو گانجہ برآمد کیا۔ تفصیلات کے بموجب وشاکھا پٹنم ضلع کے پانڈرو کے گنپتی رائو، راجیش، بی راجکمارتینوں ڈگری تک تعلیم حاصل کی اوریہ تینوں ساتھی کم وقت میں آسانی کے ساتھ روپئے کمانے کا عزم کرتے ہوئے گانجہ کی منتقلی کے کاروبار کرنے کیلئے ویزاگ کے وشویندر رائو سے گانجہ خرید کر نظام آباد کے بھجن لال کے پاس پہنچ کر اس سے معاہدہ کیااور نظام آباد پہنچ کر فون کرنے کیلئے بھجن لال نے انہیں ہدایت دی۔ یہ تینوں ویزاگ سے ذریعہ کارگانجہ نظام آباد منتقل کررہے تھے کہ نظام آباد کے قریب گاڑیوں کی تلاشی کرنے والی پولیس ان کی گاڑی کو تلاش کرنے پر گانجہ برآمد ہونے پر پوچھ تاچھ کرنے پر انہوں نے گانجہ کے کاروبار میں ملوث رتی رائے کے نام کا انکشاف کرنے پر پولیس نے رتی رائے کو بھی گرفتار کیا۔ پولیس نے ان تمام افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ریمانڈ پر دے دیا۔

ایس پی نظام آباد ڈیوٹی پر رجوع
نظام آباد :27؍ اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ایس پی نظام آباد ڈاکٹر ترون جوشی نے کل شام رخصت سے واپسی کے بعد اپنا جائزہ حاصل کرلیا۔ واضح رہے کہ ایس پی نظام آباد ڈاکٹر ترون جوشی 17؍ اگست کے روز شخصی وجوہات کی بناء پر رخصت حاصل کئے تھے رخصت کے اختتام کے بعد انچارج ایس پی پانڈو نائیک سے اپنا جائزہ حاصل کرتے ہوئے گنیش اتسو کے انتظامات کا ضلع کلکٹر کے ہمراہ امن کمیٹی کے اجلاس کو مخاطب کیا۔