گانجہ فروخت کرنے والے 3 افراد بشمول خاتون گرفتار

نظام آباد ۔27 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)شہر نظام آباد میں گانجہ فروخت کرنے والے دو نوجوانوں اور ایک خاتون کو گرفتار کرتے ہوئے کیا گیا کہہ کر محکمہ آبکاری کے عہدیدار رجنی کانت نے بتایا ۔ انہوں نے بتایا کہ اکسائز عہدیدار وینکٹ ریڈی کی قیادت میں گذشتہ دو دنوں سے اکسائز ٹاسک فورس کے عہدیدار شہر کے مختلف علاقوں کالج ، اسکول پر نگاہ رکھے ہوئے تھے اور آٹو نگر کے علاقہ میں ڈی مہیش نامی شخص کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے 4 کیلو گانجہ برآمد کیا اور ان سے پوچھ تاچھ کرنے پر بتایا کہ گاندھی نگر کے علاقہ میں مقیم سید علیم ، ثناء شوہر اور بیوی ہے اور یہ دونوں گانجہ کے کاروبار کرتے ہیں اور انہیں سے گانجہ خرید کر فروخت کررہا ہوں جس پر اکسائز پولیس عہدیداروں نے دھاوا کرتے ہوئے سید کلیم اور ان کی اہلیہ فرح کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے مکان سے 13 کیلو گانجہ برآمد کیا اور اس کیس سے تعلق رکھنے والے کریم کے بھانجہ عقیل اور اس کے رشتہ دار سعید راہ فرار اختیار کرلی اور یہ اڑیسہ سے گانجہ منتقل کرتے ہوئے کاروبار کررہے تھے اس موقع پر اکسائز کے عہدیدار بھی موجود تھے ۔