شمس آباد ۔ 29 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : شمس آباد آر جی آئی پولیس نے گانجہ فروخت کرنے والے ایک نوجوان طالب علم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے تقریبا 100 پیاکٹس کو ضبط کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب محمد ماجد علی 22 سالہ پیشہ طالب علم ساکن گگن پہاڑ مبینہ طور پر کل شام گانجہ کے پیاکٹس فروخت کررہا تھا کہ سدرشن ریڈی انسپکٹر کرائم شمس آباد کی نگرانی میں نرسمہا چاری سب انسپکٹر اور ٹیم نے گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے تقریبا سو گانجہ کے پیاکٹس کو ضبط کرلیا ۔ ملزم کو گرفتار کر کے آج ریمانڈ کے لیے بھیج دیا گ