حیدرآباد ۔ 4 اگست (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ایسٹ زون ٹیم نے گانجہ کی اسمگلنگ میں ملوث تین رکنی ٹولی کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 12 کیلو گانجہ برآمد کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 48 سالہ محمد رفیق ساکن قلندر نگر سنتوش نگر اپنے قریبی رشتہ دار 43 سالہ محمد خلیل ساکن حافظ بابا نگر چندرائن گٹہ اسکراپ کا کاروبار کرتے ہیں ۔ گزشتہ چند دنوں سے معاشی پریشانیوں سے پریشان ہونے کے سبب آسانی سے روپئے کمانے کی غرض سے گانجہ کی اسمگلنگ اور اس کے فروخت میں ملوث ہونے کا ارادہ کیا جس کے دوران اڈیشہ سے تعلق رکھنے والے بھرت سے رابطہ قائم کیا اور اس سے 2500 روپئے فی کیلو گانجہ خریدکر اسے دوگنی قیمت پر منگل ہاٹ کے ساکن پرکاش سنگھ اور سدیش سنگھ کو فروخت کرنے لگے ۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر ٹاسک فورس پولیس نے انہیں بیگم بازار کی ایک ہوٹل کے قریب اس وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جب وہ گانجہ اسمگلنگ کرنے کی کوشش کررہے تھے ۔ پولیس نے ان کے قبضے سے گانجہ برآمد کرتے ہوئے انہیں شاہ عنایت گنج پولیس کے حوالے کردیا ۔