نئی دہلی:ایک غیر معمولی او راندوہناک حادثے میں تین لوگوں کی موت اور کئی لوگ زخمی ہوگئے جب ایک کار گائے کو بچانے کی چکر میں ڈیواڈر سے ٹکرانے میں گھس گئی۔متوفیوں کی شناخت 48سالہ محمد اسلم‘45سالہ دلشاد خان اور35سالہ جہانگیر عالم کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
ایس پی نیہا پانڈے نے بتایا کہ اگرہ لکھنو ایکسپرس وئے پر 17جولائی کی ابتدائی ساعتوں میں یہ واقعہ پیش آیاجب ایک کار اجمیر شریف سے بہار واپس ہورہی تھی اور وہ کرست گاؤ ں کے قریب گائے کو بچانے کی چکر میں حادثہ کا شکار ہوگئی۔
ایس پی نے مزیدکہاکہ زخمیوں کو علاج کے لئے ضلع کے سرکاری اسپتال میں داخل کیاگیا ہے