ممبئی: مہارشٹرا جانوروں اور فیشریز سائنس یونیورسٹی‘ ناگپور نے راشٹرایہ سیوم سیوک سنگھ ( آر ایس ایس) سربراہ موہن بھگوت کو گاؤشالہ کی معیشت کا انحصار دودھ پر نہیں بلکہ گائے کے پیشاب او ر گوبر پر ہے کے مقالہ پر ڈاکٹر آف لیڈر کی اعزازی ڈگری دینے کا فیصلہ کیاہے۔
مہارشٹرا گورنرسی ودیا ساگر راؤ 9مارچ کو یہ ڈگری موہن بھگوت کو پیش کر یں گے۔ موہن بھگوت نے گورنمنٹ ویٹرنری کالج ‘ ناگپور سے اپنا گریجویشن مکمل کیاہے۔ وزیراعظم نریندر مودی بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔
موہن بھگوت نے اپنے کام میں اس بات کو پیش کرنے کی کوشش کی ہے کہ گاؤ شالہ کا انحصار گائے کے دودھ پر نہیں بلکہ پیشاب او رگوبر کے ذریعہ کئی چیزیں تیار کی جاتی ہیں بالخصوص پنچ امروت اور ایورویدک دواؤں میں اس کااستعمال کیاجاتا ہے۔
سینئر ویٹرنری اسوسیشن نے موہن بھگوت کا نام ڈی ۔
ایل ائی ٹی ٹی کے لئے پیش کیاہے۔ان کے نام کی تجویز مختلف تنظیمو ں کوپیش کی گئی اور سب نے اس کو منظوری دی۔
انیمل ہاسبنڈری ‘ ڈائیری ڈیولپمنٹ اور فشریز ڈیولپمنٹ منسٹر مہادیو جنکر نے اس خبر کی تصدیق کے ساتھ وضاحت بھی کی ہے کہ آر ایس ایس سربراہ کو اعزاز پیش کرنے میں کوئی سیاسی مقصد کارفرما نہیں ہے