اگرہ: نامعلوم افراد نے اترپردیش کے اگرہ میں واقع کرمانا گاؤں میں ایک درجن سے زائد گائے او ربیلوں پر تیزاب سے حملہ کیا جس کی وجہہ سے علاقے میں کشیدگی کے حالات بن گئے۔ٹائمز آف انڈیا کی خبر کے مطابق’’ ضلع مجسٹریٹ نے جانوروں کے ڈاکٹرس کی ایک روانہ کی ہے جبکہ سٹی مجسٹریٹ او رپولیس فورسس علاقے میں قیام کئے ہوئے ہیں تاکہ یہاں پر امن کا ماحول برقرار رہے‘‘۔
اس غیرانسانی حرکت میں بے شما ر گائے بری طرح زخمی ہوئے ہیں۔جانوروں کے ڈاکٹرس کی ایک ٹیم نے متاثرہ گائے‘ بچھڑے اور بیلوں کی طبی نگہداشت کررہے ہیں۔تاج گنج اسٹیشن ہاوز افیسر راجہ سنگھ نے تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہاکہ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف سیکشن429کے تحت ا یف ائی آر درج کیا ہے ‘ اور خاطیوں کے خلاف کڑی کاروائی بھی کی جائے گی۔
ایک مقامی مکین انکج یادو نے ٹی او ائی سے کہاکہ ’’ وہی گائے نشانہ بنے ہیں جو ناکارہ ہوگئی ہیں‘‘۔اس نوعیت کا یہ پہلا واقعہ ہیں ہے اسی طرح کا واقعہ اس وقت منظر عام پر آیاتھا جب ہریانہ کے ضلع فریدہ آباد کے بھوپن گاؤں بڑے جانوروں کو گاؤں والو ں نے کھیتوں کی حفاظت کے پیش نظر پیٹا تھا