کولکتہ ۔21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کے آل راونڈر رسل اچھی فارم میں ہیں ، لیکن ان کا جسم فٹ نہیں ہے۔ رسل کی باڈی غضب کی ہے ، لیکن انہیں پیروں میں کھینچاؤ کی پریشانی لاحق رہتی ہے۔آئی پی ایل کے 12 ویں سیزن میں کے کے آر کی کارکردگی کافی خراب رہی ہے۔ دو مرتبہ ٹورنمنٹ جیتنے والی یہ ٹیم اب تک نو میچوں میں سے صرف چار ہی میچ جیت سکی ہے۔ ٹورنمنٹ میں ایک دو کھلاڑی ہی اچھے کھیل کا مظاہرہ کررہے ہیں ، جس میںآندرے رسل سب سے اوپر ہیں۔ رسل نے اب تک ٹورنمنٹ میں سب سے زیادہ 39 چھکے لگائے ہیں اور وہ ٹورنمنٹ کے واحد بلے باز ہیں ، جن کی اسٹرائیک ریٹ 200 سے اوپر ہے۔ حالانکہ اس کے باوجود ان کی ٹیم مسلسل ہار رہی ہے۔ کسی بلے باز کیلئے یہ کافی دکھ کی بات ہوتی ہے کہ وہ اچھی فارم میں ہو اور اس کی ٹیم میچ ہار رہی ہو۔