کے ٹی آر کی کامیابی پر سرسلہ میں جشن

گمبھی راؤ پیٹ ۔ 16مئی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی سرسلہ کی نشست پر دوبارہ کلواکنٹہ تارک راما راؤ ( کے ٹی آر) کی 53ہزار سے زائد ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی پرسرسلہ کے مختلف منڈلوں جن میں سرسلہ ‘ مستاآباد‘ یلاریڈی پیٹ ‘ گمبھی راؤ پیٹ شامل ہے ۔ ٹی آر ایس کارکنوں میں جشن کا ماحول دیکھا گیا ۔ جیسے ہی کے ٹی آر کی سرسلہ سے کامیابی اور تلنگانہ میں ٹی آر ایس کی حکومت تشکیل کے امکانات کے پیش نظر پارٹی قائدین نرسنگا راؤ ‘ چکالا راما راؤ ‘ آگاپا ‘ نرسا گوڑ ‘سعد خان ‘ محمود ‘ یوسف‘ راجہ رام ‘کملاریڈی ‘ ولایت ‘ احمد ‘ جمشید علی وغیرہ نے مٹھائی تقسیم کرتے ہوئے جشن منایا ۔