کے ٹی آر کا تلنگانہ عوام سے اظہار تشکر

گمبھی راؤ پیٹ۔ 16مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پارلیمانی ‘ اسمبلی انتخابات میں تلنگانہ راشٹریہ امیدواروں کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر رکن اسمبلی سرسلہ کلواکنٹہ تارک راما راؤ نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے علاقہ تلنگانہ کے عوام سے اظہار تشکر کیا ۔ کے ٹی آر نے نمائندہ ’’سیاست‘‘ گمبھی راؤ پیٹ سے بذریعہ فون بات کی اور گذشتہ پانچ سالوں تک عوامی خدمات میں جٹے رہنے کے عزم کا اظہار کیا اور کہاکہ اب ہمیں تلنگانہ کی ترقی کیلئے کام کرنا ہے تاکہ پسماندہ علاقہ تلنگانہ کو سنہرے تلنگانہ میں تبدیل کرنا ہے ۔ انہوں نے دیگر سیاسی جماعتوں کے شکست کھانے والے تلنگانہ کے امیدواروں سے خواہش کی کہ وہ آپس میں مل جل کر تلنگانہ کی ترقی کیلئے کام کریں ۔ واضح رہے کہ کے ٹی آر نے سرسلہ سے کانگریسی امیدوار کونڈاری رویندر راؤ کو 53ہزار ووٹوں کی اکثریت سے شکست دے کر دوبارہ اپنا قبضہ جمالیا ۔