حیدرآباد۔/30ڈسمبر، ( پی ٹی آئی) تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی و پنچایت راج کے ٹی راما راؤ کو امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی میں 6 اور 7فبروری کو منعقد شدنی ’’ انڈیا کانفرنس‘‘ میں شرکت کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔ امریکہ میں منعقد ہونے والی یہ ایک سب سے بڑی ہندوستانی کانفرنس ہوگی جس میں تقریباً 1000 مندوبین شرکت کریں گے۔ کانفرنس کے میزبان ہارورڈ کنیڈی اسکول اور ہارورڈ بزنس اسکول کو ہاورورڈ انڈیا کانفرنس کی ایک ٹیم نے کے ٹی راما راو کو دعوت دی تھی جس کو انہوں نے قبول کرلیا۔