حیدرآباد ۔ 13 مئی (پریس نوٹ) Skyworth کی ذیلی کمپنی اسکائی ورتھ انڈیا الیکٹرانکس پرائیویٹ لمیٹیڈ کی جانب سے OLED اور 4k اینڈ رائیڈ ٹی ویز کے جدید رینج کا آغاز کیا گیا ہے۔ مسٹر زیانگ شیقوان جیکسن، منیجنگ ڈائرکٹر اسکائی ورتھ انڈیا نے کہاکہ اس طرح پراڈکٹس جو بہترین ٹیکنالوجی پر مبنی اور بہترین خصوصیات کے ساتھ متعارف کئے گئے ہیں، ہندوستان میں کامیاب ہوں گے کیونکہ ہندوستانی صارفین معیار اور کوالٹی کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم اسکائی ورتھ اسمارٹ سیل کا مالیاتی سال 2015-16ء اور 2016-17ء سے تقابل کریں تو اسمارٹ سیلس میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ ہم 4k Android TV کا آغاز اختراعی خصوصیات کے ساتھ کررہے ہیں جیسے گوگل پلے اسٹور، وائس سرچ وغیرہ۔ کہا کہ ہم کسٹمرس کی ضرورت کے مطابق پراڈکٹس فراہم کرنا چاہتے ہیں۔