کے سی آر کی جدوجہد سے ہی تلنگانہ کا قیام

کاماریڈی میں ٹی آر ایس لیڈر پوچارام سرینواس ریڈی کا خطاب

کاماریڈی16؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)علیحدہ ریاست تلنگانہ کا قیام ٹی آرایس کی وجہ سے ہی قیام عمل میں آیا ہے 14سال قبل تلنگانہ تحریک کا کے سی آر نے آغاز کیا تھا اگر کے سی آر تحریک شروع نہیں کرتے تو تلنگانہ کا وجود بھی عمل میں نہیں آتا تھا۔ ان خیالات کا اظہار رکن اسمبلی بانسواڑہ و پولیٹ بیورو رکن پوچارام سرینواس ریڈی کل کاماریڈی میں ضلع تلگودیشم کے نائب صدر پی راجیشور ممتاز صنعتکار گوپندر و دیگر تلگودیشم قائدین کی ٹی آرایس میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ جلسہ سے مخاطب کرتے ہوئے کہا۔ مسٹر پوچارام سرینواس ریڈی نے راجیشوراور اوپندر کو ٹی آرایس میں شمولیت کرتے ہوئے ان کا خیر مقدم کیا اور اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کا قیام سونیا گاندھی کی وجہ سے ہوا ہے ہم ان کی قدم بوسی کرتے ہیں لیکن تحریک کا آغاز اور کے سی آر کی جدوجہد کے نتیجہ سے ہی تلنگانہ کے قیام کیلئے کانگریس قائدین کو مجبور ہونا پڑا۔ لہذا بلدی ، ضلع پریشد، منڈل پریشد، اسمبلی و پارلیمانی انتخابات میں ٹی آرایس کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی خواہش کی۔ انہوں نے کہا کہ تلگودیشم کے سربراہ قدم قدم پر تلنگانہ میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کی اور پارلیمنٹ میں بھی بل کو روکنے کی کوشش کی۔

تلنگانہ تحریک نہ ہوتی تو ہم بھی تلنگانہ کا ذکر نہیں کیا کرتے تھے سارے تلنگانہ کے قائدین کو تلنگانہ کا نعرہ بلند کرنے کیلئے مجبور ہونا پڑا اور اس کا اعزاز کے سی آر کو حاصل ہے اس موقع پر رکن اسمبلی کاماریڈی گمپا گوردھن نے اپنی تقریر میں کہا کہ تلنگانہ کی تعمیر کے سی آر سے ہی یقینی ہوچکی ہے اور تلنگانہ کو ہر شعبہ میں ترقی حاصل ہوگی تلنگانہ تحریک اور جدوجہد کے نتیجہ میں تلنگانہ کا قیام عمل میں آیا ہے۔ چندر شیکھر رائو نے تلنگانہ مستقبل کیلئے منصوبہ بندی کی ہے لہذا انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی خواہش کی۔ رکن اسمبلی جکل ہنمنت شنڈے نے اپنی تقریر میں کہا کہ چندر شیکھر رائو نے تلنگانہ کے قیام کیلئے اپنی جان کی بازی لگائی توتلگودیشم کے سربراہ نے ہر قدم پر تلنگانہ کے قیام میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کی۔ ٹی آرایس گنگاجمنا کی طرح ہے اس کا وجود تلنگانہ کا قیام کی بنیاد پر ہوا ہے ۔ اس جلسہ کو ڈی سی ایم ایس کے چیرمین ایم کے مجیب الدین،ٹی آرایس قائدین ترمل ریڈی، لکشما ریڈی و دیگر نے بھی مخاطب کیا۔