سنگاریڈی ر5 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق ڈپٹی چیف منسٹر درامودر راج نرسمہا نے الہ درگ منڈل کا دورہ کرتے ہوئے پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کے سی آر کے قول و فعل میں تضاد ہے کے سی آ رنے جو عوام سے وعدے کئے تھے ان پر عمل کرنے میں ناکام رہے ہیں کے سی آر نے دلتوں کو ترقی دینے کی بات کرتے ہوئے پہلا چیف منسٹر دلت طبقہ کو دینے اور ڈپٹی چیف منسٹر کا عہدہ مسلم طبقہ کو دینے کا وعدہ کیا تھا جبکہ وہ خود حلقہ اسمبلی گجویل سے مقابلہ کریت ہوئے چیف منسٹر بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں اس طرح سے دلتوں کو چیف منسٹر بنانے کیلئے اپنے وعدے سے انحراف کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر نے وعدہ کیا تھا کہ سونیا گاندھی کی جانب سے اگر ریاست تلنگان کے تشکیل کا اعلان ہوتا ہے تو ٹی آر ایس کو کانگریس میں ضم کردیا جائے گا لیکن ریاست تلنگان کے قیام کے بعد کے سی آر نے وعدہ خلافی کرتے ہوئے صرف اقتدار کی ہوس میں وہ انتخابات میں کانگریس کی مخالفت کررہے ہیں جبکہ ٹی آر ایس کو تلنگانہ میں نقصان اٹھانا پڑے گا ۔ انہوں نے بابو موہن کا نام لئے بغیر ان پر بھی شدید تنقید کی اور کہا کہ کانگریس دور حکومت میں ہی حلقہ اسمبلی اندول میں بے شمار ترقیاتی و فلاح بہبود کیلئے کام انجام دیئے گئے ۔ دامودر راج نرسمہا نے اندول منڈل کے کنسان پلی، نریڈی گنٹہ ،رامسان پلی ، انا ساگر،پوسانی پیٹ مواضعات کا دورہ کیا ۔