کے سی آر پر انتخابی وعدہ خلافی کا الزام

گمبھی راؤ پیٹ /19 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب سید نصرت اللہ حسینی جنرل سکریٹری اقلیتی سیل سیاست تلنگانہ نے اپنے ایک صحافتی بیان میں چیف منسٹر چندرا شیکھر راؤ پر انتخابی وعدوں سے منحرف ہونے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ چندرا شیکھر راؤ نے انتخآبی وعدوں کی فہرست میں کسانوں کو 9 گھنٹے برقی سربراہی کا بھی وعدہ کیا تھا ۔ نصرت اللہ حسینی نے کہا کہ ایک طرف بارش نہ ہونے کی وجہ کسان پریشان کن حالات سے دوچار ہیں تو دوسری جانب برقی کٹوتی کی وجہ کسان درد سر میں مبتلا ہیں ۔ سید نصرت اللہ حسینی نے کانگریس حکومت کی جانب سے سابقہ میں عوامی فلاحی کاموں کی انجام دہی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج کے سی آر جامع سروے کے نام پر عوام کو پریشان کر رہیں ہیں ۔ نصرت اللہ حسینی نے کے سی آر سے سوال کیا کہ وہ پہلے علحدہ ریاست تلنگانہ تشکیل کی جدوجہد کے دوران جمع کردہ رقومات تفصیلات درج کروائیں ۔ اس موقع پر پارٹی قائدین محمد یسین حسین ، خواجہ اسمعیل محمد عمران وغیرہ موجود تھے ۔