کریم نگر میں کانگریس کے سابق مرکزی وزیر جے پال ریڈی کی پریس کانفرنس
کریم نگر۔/9اپریل، (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ ریاست کو اندرون پانچ سال کے اقتدار میں 150ہزار کروڑ روپئے کا مقروض کردیا ہے۔ مرکزی سابق وزیر و کانگریس کے سینئر قائد جے پال ریڈی نے کہا۔ پیر کی شب پی سی سی کارگزار صدر پونم پربھاکر کے ساتھ صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آندھرا پردیش ریاست میں وزرائے اعلیٰ جی رام کرشنا راؤ سے این کرن کمار ریڈی تک 70 ہزار کروڑ روپئے کی ریاست مقروض تھی جبکہ کے سی آر کے پانچ سالہ دور اقتدار میں تلنگانہ کو 150 ہزار کروڑ قرض میں ڈال دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پراجکٹ کی دوبارہ منصوبہ بندی میں بدعنوانی ہوئی ہے اور اسمبلی انتخابات میں کامیابی کے بعد کے سی آر کے غرور میں اور اضافہ ہوچکا ہے۔ آندھرا ئی تسلط اور اقتدار پر اختلاف و ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے عوام کے جذبات کا فائدہ اٹھاکر ریاست کوحاصل کیا گیا لیکن اب کے سی آر تلنگانہ میں 60ہزار کروڑ میگا کمیٹی کو 15 ہزار کروڑ نوایوگا نامی آندھرا کے کنٹراکٹر کے کاموں کی حوالگی کس طرح سے کی ہے۔ اور بی جے پی حکومت کی جانب سے ہزار اور پانچ سو کی نوٹوں کی منسوخـی ، جی ایس ٹی کی کیوں مخالفت نہیں کی اور کہا کہ کریم نگر کے عوام کو سیاسی شعور ہے اس لئے ایم ایل سی چناؤ میں کانگریس کے امیدوار کو کامیاب کیا ہے۔ اب اسی طرح پارلیمنٹ میں دوبارہ کانگریس کے امیدوار کو کامیاب کریں گے کیونکہ تلنگانہ کے بل کی منظوری کیلئے پونم پربھاکر کا کلیدی رول تھا ۔ اس موقع پر ٹی جی سی سی نائب صدر اور ضلع صدر انچارج نرتما ریڈی، ٹی پی سی سی جنرل سکریٹری جے لکشمی نرسمہا راؤ، سابق ایم پی سرسلہ راجیا ٹی پی سی ترجمان کومٹ ریڈی و دیگر قائدین شریک تھے۔