بودھن۔/6ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حالیہ 2018 کے عام اسمبلی انتخابات کے دوران دو چیف منسٹرس کے چندر شیکھر راؤٹی آر ایس ایس اور آدتیہ ناتھ یوگی نے بی جے پی کے امیدوار کے انتخابی جلسوں میں شرکت کی لیکن دونوں ہی نے روایتی خطاب سے ہٹ کر یہاں کے مسائل اور ان کی یکسوئی کے تعلق سے کوئی ٹھوس بات نہیں کہی۔ کے سی آر تو بمشکل صرف دس منٹ بودھن میں رکے دونوں قائدین نے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ بودھن کا دورہ کیا تھا جنہیں سننے عوام کی کثیر تعدادپہنچی تھی لیکن مذکورہ قائدین نے بودھن کے رائے دہندوں کو مایوس کیا۔