کے خصوصی ہالیڈے پیاکیجسLatitudes Travel

حیدرآباد ۔ 6 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : لاٹیٹیوڈس ٹراویل کی جانب سے اس کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر خصوصی ہالیڈے پیاکیجس کی پیشکش کی جارہی ہے ۔ مسٹر نواب خاں ، مینجنگ ڈائرکٹر لاٹی ٹیوڈس ٹراویل نے کہا کہ Latitudes Travel حیدرآباد کی ایک اہم ٹراویل ایجنسی ہے ۔ یہ ایجنسی اس کے دوبئی اسپیشل پیاکیجس ، ہنی مون پیاکیجس اور ہالیڈے ٹورس کے لیے اہمیت رکھتی ہے ۔ کئی نامور افراد اور بزنس مین دوبئی اور دنیا میں مکمل ٹور پیاکیج کے لیے Latitudes کو ترجیح دیتے ہیں کیوں کہ ایجنسی کسٹمرس کے لیے اطمینان بخش خدمات انجام دیتی ہے ۔ مسٹر نواب خاں نے مزید کہا کہ 5 ویں سالگرہ کے موقع پرہم کپلس ، سنگلس اور فیملیز کے لیے خصوصی ہالیڈے پیاکیجس فراہم کررہے ہیں ۔ Latitudes ٹراویل کے ہاں سال بھر مختلف پیاکیجس ہوتے ہیں جن میں گلف بشمول عمرہ اور حج پیاکیجس شامل ہیں ۔۔