حیدرآباد ۔ 14 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : ہندوستان میں پاسنجر کارس تیار کرنے والی سرکردہ کمپنی ، ہونڈا کارس انڈیا لمٹیڈ کی جانب سے آج نئی ہونڈا سٹی 2017 کار کا آغاز پرائیڈ ہونڈا ۔ مادھا پور پر کیا گیا ۔ اس کمپنی نے اس کار کے لانچ سے قبل ملک بھر میں تمام آتھرائزڈ ہونڈا ڈیلر شپس پر پری ۔ بکنگ شروع کردی تھی ۔ بکنگ رقم 21,000 روپئے سے ۔ یہ نئی ہونڈا سٹی کار ایک اسٹائیلش نئے لک اور نئی خصوصیات کے ساتھ ہے ۔ بشمول ایک نیا ایل ای ڈی پیاکیج ، اضافی سیفٹی اور ایک نیا AVN سسٹم ۔ نئی ہونڈا سٹی کے لانچ کے بارے میں بات کرتے ہوئے مسٹر یویچیرو یونو ، پریسیڈنٹ اینڈ سی ای او ، ہونڈا کارس انڈیا لمٹیڈ نے کہا کہ ہونڈا سٹی ہمارا انتہائی کامیاب ماڈل ہے ۔ ہم نیو ہونڈا سٹی 2017 کا آغاز کرتے ہوئے اس ماڈل کی کامیاب اسٹوری میں اور ایک چیاپٹر کا اضافہ کرنا چاہتے ہیں ۔ ہندوستان میں جنوری 1998 میں پہلی مرتبہ متعارف کی گئی ۔ ہونڈا سٹی کار ملک میں نہایت مقبول ہوئی ہے اور اس کا کسٹمر بیس زائد از 6.5 لاکھ اونرس کا ہے ۔ 4th جنریشن ہونڈا سٹی کے ، جنوری 2014 میں اسے لانچ کرنے کے بعد سے ملک میں 2.24 لاکھ یونٹس فروخت ہوئے ہیں ۔۔