کی نئی کار BOLT کا شہر میں آغازTata Motors

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : ٹاٹا موٹرس کی جانب سے آج اس کی اسپورٹی ہیاٹچ بیاک کار
BOLT کے کمرشیل آغاز کا اعلان کیا گیا ۔ پمپری پلانٹ ، پونے میں تیار کی گئی یہ کمپنی کی جدید ترین کار ہے ۔ جس میں کئی ایک خصوصیات ہیں ۔ Bolt کو آغاز کی قیمت 4.45 لاکھ ایکس شوروم ، حیدرآباد کے ساتھ آغاز کیا گیا ۔ پٹرول ویرئینٹ کے لیے اور ڈیزل وئیرینٹ کی قیمت ہے 5.55 لاکھ ۔ یہ کار آج سے ملک بھر میں 450 سے زائد ٹاٹا موٹرس سیلس آوٹ لیٹس پر دستیاب ہوگی ۔ مسٹر مایانک پریک ، پریسیڈنٹ پاسنجر وہیکلس بزنس یونٹ ، ٹاٹا موٹرس نے کہا کہ ہمارے کسٹمرس کو بہترین پراڈکٹس فراہم کرنے کے مقصد سے ٹاٹا موٹرس شدت سے انتظار کی کار Bolt کا آغاز کیا ہے جو کہ ایک Sporty hatchback کار ہے ۔ کئی پہلی خصوصیات کے ساتھ ایک اسٹائلش کار Bolt کو عالمی ڈیزائن اور معیارات کے ساتھ پیش کیا گیا ہے ۔ جو خریداروں کے لیے کشش کا باعث ہوگی ۔ ہندوستان ، یو کے اور اٹلی میں کمپنی ٹی ٹیمس کی جانب سے ڈیزائن کی گئی یہ کار ہمارے پاسنجر وہیکلس بزنس کے نئے ڈی این اے کی عکاسی کرتی ہے ۔۔